شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی

اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز ،چائلڈ پروٹیکیشن کی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے گا

پیر 29 اپریل 2024 21:05

شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے کہا ہے کہ شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی بنائی جائے گی، نکاح کے وقت شادی کی عمر اٹھارہ سال اورشناختی کارڈ کولازمی قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ شادی کی عمراٹھارہ سال کے بل پر کمیٹی بنائی جائے گی،حکومت اس بل کوٹیک اپ کرے گی،اسے حکومتی بل کے طورپرایوان سے منظور کرایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بل محکمہ داخلہ کوبھجوایا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا 2 سال یا 2 لاکھ روپے ہوگی،اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، جبکہ چائلڈ پروٹیکیشن کی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں