قصور، ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق، ایک شدیدزخمی

ہفتہ 30 مئی 2020 15:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) قصورکے گردونواح میں دومختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں2افرادجاں بحق اور ایک شدیدزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق قصور‘کھڈیاں روڈپر موٹرسائیکل سوارمحمدصدیق گھرکی جانب جارہاتھا کہ جب وہ کچہ پکاسٹاپ پرپہنچاتو مخالف سمت سے آنے والی نامعلوم کارکے ڈرائیور نے اسے ٹکر ماردی جس سے محمدصدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا‘ریسکیو1122قصورنے نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کارروائی ہے جبکہ چھانگامانگا روڈکندن موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار عمران اورکاشف جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیزرفتارکارڈرائیورنے انہیں ٹکرمارکر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں عمران موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کاشف شدیدزخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122قصورنے موقع پر پہنچ کر زخمی اورنعش کو ریسکیوکرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کردیاہے‘زخمی کاشف کی حالت تشویشناک ہونے کیوجہ سے ابتدائی طبی امداد دیکر لاہور ریفرکردیاگیا‘حادثہ کا ذمہ دارکارڈرائیورکار جائے حادثہ پرچھوڑکر فرار‘تھانہ صدرپولیس نے کارکوتحویل میں لے لیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں