غریب طبقات کے مستقبل کی تشکیل شیفا فاؤنڈیشن کے اولین مقاصد میں شامل ہے‘ڈاکٹر خدیجہ اظہر

قربانی مہم کا بنیادی مقصد شدید پسماندہ طبقات سے وابستہ خاندانوں کے لئے متناسب کھانوں کی فراہمی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جمعرات 10 جون 2021 14:57

مصطفی آباد/للیانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) شیفا فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ڈاکٹر خدیجہ اظہر کا میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ شیفا فاؤنڈیشن ایک غیر منفعتی تنظیم ہے جو 1991 میں پورے پاکستان میںپسماندہ طبقات کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے۔ صحت اور ترقی کو فروغ دے کر غریب طبقات کے مستقبل کی تشکیل تنظیم کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔

شیفا فاؤنڈیشن کواعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سنت کی ادائیگی کیساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے 2021میں اپنی قربانی مہم کاآغاز کیا۔ اس سال اس مہم کا ہدف سندھ ، کے پی کے اور کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنا ہے۔ فاؤنڈیشن کا ہدف 95 جانوروں کی قربانی ہے جس میں 50 بکرے / بھیڑیں اور 45 گائے / بیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، اپنے عطیہ کی ضروریات کوسہل بنانے کے لیے شیفا فاؤنڈیشن موجودہ اورگذشتہ عطیات دہندگان کو شامل کررہی ہے۔ شیفا فاؤنڈیشن نے اپنے عطیہ دہندگان کی فراخدلی سے ماضی میں بھی حیرت کا مظاہرہ کیا ہے ،جس کی بدولت19 ملین روپے اکٹھے ہوئے جس نے پچھلے پانچ سالوں میں تقریبا000 ،45 مستحقین نے فائدہ اٹھایا۔ ان برسوں کے دوران ، فاؤنڈیشن نے 19 ٹن گوشت کی تقسیم کیا اور مجموعی طور پر 667 جانور ذبح کیے گئے تھے۔

شیفا فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ڈاکٹر خدیجہ اظہر نے مزید کہا ، " قربانی مہم کا بنیادی مقصد شدید پسماندہ طبقات سے وابستہ خاندانوں کے لئے متناسب کھانوں کی فراہمی ہے،جو شدید معاشی بد حالی کا شکار ہیں اور ہمیں پختہ یقین ہے ۔کہ زیادہ سے زیادہ عطیات کی بدولت اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد دوگنا ہوسکتی ہیں۔شیفا فاؤنڈیشن کوخوشی ہے کہ انہوں نے دنیا کے پہلے قربانی اہلیت کیلکولیٹرکاآغاز کیا۔

اس نظام کا بنیادی مقصد عوام کو کارکردگی اور آسانی فراہم کرنا ہے۔ اہلیت کیلکولیٹر کی مدد سے کوئی بھی شخص صرف ایک کلک کے ذریعہ قربانی سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے۔آخر میں ، شیفا فاؤنڈیشن پرامید ہے کہ اس سال عطیات دہندگان اور شراکت داروں کے ردعمل کاجواب قابل تحسین ہوگا اورپسماندہ طبقات کو اس مقدس تہوار سے ہماری آن لائن قربانی مہم سے فائدہ ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں