لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4روزہ قومی میلہ مویشیاں اور بیفلو میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

جمعرات 21 فروری 2019 19:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4روزہ قومی میلہ مویشیاں اور بیفلو میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، میلے کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک ، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے لائیو سٹاک نواب فیصل حیات جبوانہ ایڈوائزرز، سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ اعجازاحمد ، ڈی جی لائیو سٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر حسین، کلہوڑو، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز پتوکی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، صدر بیفلو بریڈرز ایسویسی ایشن حاجی سعید احمد تھے۔

قومی میلہ مویشیاں کے دوسرے دن جوان بھینسوں کیساتھ اونٹ، گائے ، بکری، بھیڑوں کی خوبصورتی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں مالکان نے خوبصورت جانوروں کو نمائش کیلئے پیش کیا جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بھینسوں کی کچی چوائی(مقابلے سے پہلے تمام دودھ نچوڑنا)کی گئی جبکہ آج ان بھینسوں کے دودھ کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم کے باوجود مقابلے میں مویشی پال حضرات کی بھرپور شرکت ، میلے کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کرے گی اور جدید تحقیق کو فروغ دیکر صوبے اورملک کو دودھ اور گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیساتھ پاکستان کو ڈیری پراڈکٹس ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں