قصور،وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خاورکاشانی

پیر 24 فروری 2020 13:32

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں‘سابق ادوارمیں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی اور منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کویکسرنظرانداز کیاگیا جبکہ موجودہ حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیاہے۔ ان خیالات کا اظہارخاورکاشانی کوارڈی نیٹروائس چیئرمین شکایات سیل وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ قصورکے موقع پرسینیئرپارٹی راہنماتکریم علی کے آفس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طورپر مفلوج کیا اورہرادارے کو تباہ کرکے ملک سے کھلواڑ کیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کی دن رات محنت سے آج پاکستان پائیدارمعاشی ترقی کے سفر کی جانب چل پڑاہے ‘قائدین سابق ادوارکے کانٹوں کو ایک ایک کرکے چن رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں روشن وخوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کرکے نئی مثال قائم کی ہے‘ ہمارے قائدین نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیںاورپی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں