صوبائی محتسب پنجاب کی کوشش سے بیوہ کو چھ لاکھ روپے کا چیک مل گیا

جمعہ 22 مارچ 2024 16:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) صوبائی محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی کوشش کی وجہ سے ریجنل قصور صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر نے ایک غریب عورت جس کا نام راخل بی بی ہے جس کا خاوند دوران سروس فوت ہو گیا تھا اور وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بی بی کو مبلغ چھ لاکھ روپے کا چیک پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے دلوایا ہے جس پر راخل بی بی نے صوبائی محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں