قصور،فوڈ اتھارٹی ٹیم کا کچا پکا میں چھاپہ ،مضرصحت سرخ مرچ، ملاوٹی ہلدی پکڑ لی، ملزمان فرار

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) فوڈ اتھارٹی ٹیم کا گاؤں کچا پکا میں چھاپہ ما رکر300 کلو مضر صحت سرخ مرچ اور 80 کلو ملاوٹی تیار ہلدی موقع پر پکڑ لی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی آفیسر قمر الیاس نے ایف ایس او سجاد حسین اور غلام مصطفی دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے گاؤں کچا پکا مین دیپالپور روڈ پر چکیاں لگا کر ملاوٹی مضر صحت سرخ مرچ اور ہلدی تیار کرکے مختلف شہروں میں فروخت کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار 300 کلو گرام ملاوٹی سرخ مرچ اور 80 کلو گرام تیار ہلدی پکڑ لی جسے جعلی ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ملزم مالکان مدثر رفیق وغیرہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس فوڈ سیفٹی آفیسر قصور قمر الیاس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہی. واضع رہے کہ ملزمان عرصہ سے ملاوٹی سرخ مرچ اور جعلی ہلدی تیار کرکے لاہور قصور سمیت کئی بڑے شہروں میں فروخت کیلئے سپلائی کرنے کا دھندہ کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں