جواں سالہ لڑکیوں کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتارکرلئے۔ پولیس ترجمان قصور

جمعرات 28 مارچ 2024 12:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت قصور پولیس کی بروقت کاروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ صدر چونیاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکیوں کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتارکرلئے۔ پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ چند روز قبل ملزمان ناصر اور مدثر نے روسہ ٹبہ چونیاں کی رہائشی 15 سالہ لڑکی فائزہ کو بلیک میل کیا تھا‘شہزاد حرمت نے تھانہ صدر چونیاں پولیس کو بتایا کو ملزمان ناصر اور مدثر نے اسکی ہمشیرہ کی تصاویر بنائی‘ملزمان 50 ہزار روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں تمہاری بہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے‘ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر چونیاں علی اکبر کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر چونیاں پولیس نے ایس ایچ او علی اکبر کی سربراہی میں فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا‘تھانہ صدر چونیاں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی‘قصور پولیس کی خواتین کیساتھ جنسی زیادتی، حراسگی، تشدد اور بلیک میلنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں