سالڈ ویسٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھا جائے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور

جمعرات 4 اپریل 2024 14:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کی تیاری اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ٹرانسفر سٹیشن پر نامیاتی، غیر نامیاتی، آئرن اور پلاسٹک ویسٹ کی چھانٹی کی جائیگی اور سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھا جائے اور ہر یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں