قصور ،ڈاکو صحافی سے اسلحہ زورنقدی ،موبائل و دیگر سامان لوٹ کر فرا ر

بدھ 17 اپریل 2024 18:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) قصور بائی پاس کے مقام پر ڈاکو سینئر صحافی سے اسلحہ کے زورنقدی ،موبائل فون ،قیمتی کاغذات و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرا ر ہوگئے،پریس کلب قصور اور الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن نے مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قصور کے علاقے بائی پاس کے مقام پر نجی اخبار کے سنیئر صحافی افضل انصاری سے ڈکیتی کی ایک واردات میں نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پرہزار وں روپے نقدی ،موبائل فون ،ضروری کاغذات و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ، قصور پریس کلب اور الیکٹرنک میڈیا نے واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے قصور انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ سامان کی برآمدگی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں