ہوٹل میں رائتہ نہ ملنے پر جھگڑا ، 10 افراد زخمی

مالک کے رشتہ داروں اور گاہکوں میں ہاتھا پائی ہوئی،جھگڑے میں ملوث 15افراد زیر حراست

پیر 15 نومبر 2021 16:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں ایک ہوٹل میں رائتہ نہ ملنے پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپورکے علاقے ٹھری میرواہ میں قائم ہوٹل پر معمولی تنازع پر دو گروپ میں تصادم ہوگیا ، پولس کا کہنا ہے کہ رائتہ نہ ملنے پر گاہکوں کا ہوٹل مالک سے جھگڑا ہوا، بعد میں فریقین کے رشتہ داربھی لڑائی میں کود پڑے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا مالک کے رشتہ داروں اور گاہکوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تاہم جھگڑے میں ملوث 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ سال جون میں تلہار کے علاقے ٹنڈو باگو میں سموسوں کے ریٹ پر دکاندار اور گاہکوں کے درمیان جھگڑے کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا۔دکاندار نے اپنی کچی برادری کے لوگوں اور گاہک نے اپنے چانڈیہ قبیلے کے لوگوں کو بلالیا ، جس کے بعد دونوں گروپوں میں شدید تصادم ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں