ضلع انتظامیہ خیرپور کی جانب سے انسداد پولیو بارے آگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 14 فروری 2020 18:45

خیرپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ضلع انتظامیہ خیرپور کی جانب سے 17 سے 23 فروری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے متعلق سوک سینٹر سے پریس کلب تک اے ڈی سی ون ضمیر احمد جاگیرانی اور اسسٹنٹ کمشنر مرزا ولید بیگ کی سربراہی میں آگاہی مہم منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ون اور اسسٹنٹ کمشنر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے اس نیک کام کو پورا کرنے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور 5 سال عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائ کے قطرے پلاکر اس قومی کاز میں شامل ہوجایئں جس کے لئے مائکروپلان پر عملدرآمد کرنا اور اس کو دوبارہ اپڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ کوتاہیوں کو دور کیا جائے۔

اس موقع پر فوکل پرسن ای پی آئ باقر جتوئی نے کہا کہ اس مرتبہ پولیو پلانے کا حدف 517547 رکھا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اس لئے یوسی ایم اوز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور متعلقہ عملے کو نیک نیتی سے ملکر کام کرنا ہوگا۔ اس نے کہا کہ انکاری بچوں کے والدین کو آگاہی دیکر راضی کیا جائیتاکہ بچوں کو اس مرض سے بچایا جاسکے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، لیڈی ہیلتھ ورکرز، طلبائ ، روٹری کلب، عام شہری و دیگر متعلقہ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں