خیرپو میونسپل کمیٹی کے کونسلر ماجد شیخ کی پریس کانفرنس،ر ٹنڈومستی پولیس کانیاکارنامہ

مظلوم کی فریاد کے بجائے لینڈ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے لگی،مدعی کے خلاف ہی پرچہ درج کرنے کا انکشاف

اتوار 31 مئی 2020 19:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) خیرپو میونسپل کمیٹی کے کونسلر ماجد شیخ کی پریس کانفرنس،ر ٹنڈومستی پولیس کانیاکارنامہ،مظلوم کی فریاد کے بجائے لینڈ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے لگی،مدعی کے خلاف ہی پرچہ درج کرنے کا انکشاف،خیرپور میونسپل کمیٹی کے کونسلر نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیاکہ ان کی زمین پر قبضہ مافیا عرصہ دراز سے ان کی اراضی ہتھیانے کے لئے تمام حربے استعماک کرتے آرہے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ سال 2015 میں گائوں دیہھ بکھی سوئی تحصیل کنگری کے بااثر قانون شکن وڈیرہ کہلوانے والا شیر محمد منگریوکے خلاف ان ی جانب سے مقدمہ درج ہے اب پھر پولیس اور پاک فوج کے چند افسران کی سرپرستی میں پھر شیر محمد منگریو کی جانب سے زمین پر قبضہ اور قیمتی درخت کٹوائے گئے ایسئے واقعات کے سے قبل ہی ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی خیرپور اے ایس پی سٹی کو بروقت آگاہی دیتے آئے لیکن ان کے ساتھ انصاف نہ ہوا قبل ازوقت واقعے کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں تھانہ ٹنڈومستی انچارج ایس ایچ او عبدالمالک بھٹو نے ان کو پاک فوج کے افسران کی مداخلت کا اشارہ دے کر لینڈ قبضہ مافیا کی وانگار وہ گئی اور ان کی اراضی پر کھڑے قیمتی درخت کٹواکر دیئے تھے ان کی فریاد سننے کے بجائے ان کے مخالفین لینڈ قبضہ مافیا فریق شیر محمد منگریو کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کراکے ان کے کسانوں ہاریوں کو بے گناہ گرفتار کراکے وردی کی آڑ میں لینڈ قبضہ مافیا کا سہولت کار تھانہ ٹنڈومستی کے خلاف عدالت عالیہ میں قانونی آئینی پٹیشن دائر کرکے انصاف طلب کروں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ سیاسی جماعت کا کونسلر ہے سیاسی اثر رسوخ کے بجائے عدالت سے انصاف کا طلب گار ہوں مجھے عدالت قانونی انصاف فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تھانہ ٹنڈومستی انچارج عبدالمالک بھٹو سمیت دیگر افسران پر اقربہ پروری کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ان کی راضی پر قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں کسی قسم کا جانی مالی نقصان پہنچا رہا ہے کے خلاف وہ عدالت عظمی تک آواز بلند کرتے ہوئے ازالہ کرائیں گے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں