ڈپٹی کمشنر خیرپور نے سول اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:04

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پولیو کے خاتمے کے لیئے 21 ستمبر کو شروع ہونیوالی مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے سول اسپتال خیرپور میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسین، ابڑو ایم ایس ڈاکٹر کلیم اللہ میمن، اے ڈی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کرن شاہ راشدی، روٹرین رضوان برڑو، شجاعت احمد صدیقی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔بعد ازاں پولیو کے خاتمے کے لیئے آگاہی دینے کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے کی ڈاکٹر محمد حسین ابڑو،ڈاکٹر کلیم اللہ میمن اور دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں