گیان چند ایسرانی کی جھولے لال مندر خیرپور آمد، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 1 ستمبر 2021 00:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کی جھولے لال مندر خیرپور آمد،مندر پر حاضری دی۔صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے کچھ روز قبل مندر کے میلے میں ہونے والے دھماکہ سے متعلق معلومات لی ، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ اقلیتی امور کے تحت زخمیوں کی مالی امداد اور ان کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان ۔

مندر کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ مندر کی سیکیورٹی بڑھائی جائے، جس پر صوبائی وزیر نے مندر انتظامیہ کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئی جی سندھ سے بات چیت کر کے مندر کی مستقل سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے اور دھماکے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں