حکومت امن و امان کی بحالی میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے نواز شریف نااہل ہونے کے بعد نا اہلی قبول نہیں کررہے ہیں،مقصودعلی ڈومکی

پیر 26 فروری 2018 16:10

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) متحدہ وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ حکومت امن و امان کی بحالی میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے نواز شریف نااہل ہونے کے بعد نا اہلی قبول نہیں کررہے ہیں پنجاب میں اگرایک بیوکریٹ گرفتار ہوتا ہے تو اس کی حمایت میں صوبے بھر میںدفاتر میں تالا بندی کی جارہی ہے جس میں پنا چلتا ہے کہ کرپٹ افسران کی پشت پناہی پنجاب حکومت کررہی ہے ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان کے تانے بانے مدارس سے ملتے ہیںسندھ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی آپریشن کی ضرورت ہے ،سندھ سمیت پورا ملک دہشت گردی سے جل رہا ہے دہشت گرد حملوں میں فورسز کے جوان سپاہی ملت جعفریہ سے تعلق رکھ نے والے افراد شہید ہورہے ہیں دہشت گردی اور کرپشن نے ملکی جڑیں کمزورکردی ہیں پاک فوج کے ردالفساد آپریشن سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ،کہ ہمیں عمران خان کے نئے پاکستان کے بجائے علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان چاہئیے۔

(جاری ہے)

کے پی کے میں عمران خان کا رویہ خلط ہے۔مدرسہ حقانیہ مبینہ دہشت گردی میں ملوث ہے کو سرکاری سطح پر امداد دی جارہی ہے احمد علی طاہری کے مدرسہ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا مقصود علی ڈومکی نے کہاکہ عمران خان اپنے کردار کو مشکوک بنا چکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیوبندی اہل سنت اور فقہ جعفریہ کے پر امن علماء کے مدارس کو فنڈنگ کی جائے اس موقع پروحدت مسلمین کے صدر مولانا احمد علی طاہری۔میر ارشاد تالپر۔مولانا سعید احمد سولنگی اور دیگر موجود تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں