حیدری فٹبال کلب خیرپور نے الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ کو 1-0سے شکست دے دی

جمعہ 31 اگست 2018 17:26

حیدری فٹبال کلب خیرپور نے الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ کو 1-0سے شکست دے دی
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) حیدری فٹبال کلب خیرپور کے چیف پیٹرن و پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی کونسل کے رُکن لا لا فرقان شیخ کی جانب سے ممتاز گراؤنڈ میں عیدملن فٹبال شو میچ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں حیدری فٹبال خیرپو رکی ٹیم اور مہمان ٹیم الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ کی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں حیدری فٹبال کلب خیرپور نے الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ کو 1-0 کے مقابلے میں 1گول سے شکست دی ،اس کے بعد تقریب کی مہما ن خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی انفارمشن سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی ،جبکہ تقریب میں معروف سیاسی و سماجی رہنماء طاہر امتیاز پھلپوٹو،نظیر احمد پھلپوٹو ،یامین ابڑو ،غلام مصطفی بگٹی ،مین منگی ،ماجد شیخ ،سیلم سولنگی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی انفارمشن سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ملکی آبادی کے 60 فیصد سے زائد نوجوان روشن اور تابناک مستقبل کی دلیل ہیں دے رہے ہیں ہمیں مل کراپنے نوجوانوں کو عصر حاضر، قومی تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔

انہوں کہا کہ نواجوانوں کو چائیے کہ وہ ہر فورم پر اپنی اپنی صلاحتوں کو بروئیکار لائیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کرنے میں ہم کردار ادا کریں،قوم کو اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے، با صلاحیت نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان نوجوانوں سے ہی ملک و قوم کامستقبل روشن ہے۔اس موقع پر حیدری فٹبال کلب خیر پور کے چیف پیٹرن و پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی کونسل کے رُکن لا لا فرقان شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔

آپ پاکستان کے اچھے شہری بنیں اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریںاور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پاکستان کو ملکر علاقہ اقبال کے خوابوں کو شرمندہ تعمیر کرنے اور ہر پاکستانی کو یکساں حقوق میسر کرنے اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنماء طاہر امتیاز پھلپوٹو،نظیر احمد پھلپوٹو ،یامین ابڑو ،غلام مصطفی بگٹی ،مین منگی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں