علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان ،بی ایڈ،ایم اے ، ایم ایڈٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپ 22 اگست 2022 سے شروع ہوں گی

جمعرات 18 اگست 2022 17:49

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان بی ایڈ (ڈیڑھ سالہ) بی ایڈ(اڑھائی سالہ) ایم اے/ایم ایڈٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپ 22 اگست 2022 سے شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام بی ایڈ (ڈیڑھ سالہ) ٹیچنگ پریکٹس کوڈ 8607,8608, بی ایڈ(اڑھائی سالہ) ٹیچنگ پریکٹس کوڈ 6498,6499, اور ایم اے/ایم ایڈٹیچنگ پریکٹس کوڈ 3600,6550,6551,6554,6555 کے طلبا و طالبات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ فیس ٹو فیس پروگرام کے تحت ٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپ 22 اگست 2022 سے شروع ہورہی ہیں طلباو طالبات اپنے متعین کردہ سنٹرز پر اپنے شیڈول کے مطابق ضرور اس میں شامل ہوں۔

تمام طلبا? کو ورکشاپ کے خط بذریعہ ڈاک ارسال کر دہ? ہیں جن طلبا? کو ورکشاپ کے خط موصول نہیں ہو? وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سا?ٹ (www.aiou.edu.pk) سے حاصل کر سکتے ہے یا علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی میں بذات خود حاصل کر سکتے ہے یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان قیصر عباس کاظمی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئی کہی۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیل? یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی میں بذات خود یا فون نمبر 061ـ9220201اور 0619330140پرلی جا سکتی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں