پی ٹی آئی دور میں نئے پاکستان کی بجائے کرپشن اورلوٹ مار کا پاکستان بنایا گیا

بزدار کو پنجاب میں تحفے کے طور پر دیا، یہ فرنٹ مین تھا، جو پیسے وصول کرتا تھا اور آگے پہنچاتا تھا، یہ فرح گوگی کون تھی؟ پنجاب میں 3، 3 کروڑ میں ڈی سی ، 5، 5 کمشنرتعینات ہوتے تھے، علیم خان کا جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اکتوبر 2023 18:52

پی ٹی آئی دور میں نئے پاکستان کی بجائے کرپشن اورلوٹ مار کا پاکستان بنایا گیا
خانیوال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 اکتوبر 2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں نئے پاکستان کی بجائے کرپشن اورلوٹ مار کا پاکستان بنایاگیا ،بزدار کو پنجاب میں تحفے کے طور پر دیا، یہ فرنٹ مین تھا، جو پیسے وصول کرتا تھا اور آگے پہنچاتا تھا ، یہ فرح گوگی کون تھی؟ پنجاب میں 3، 3کروڑ میں ڈی سی ، 5، 5کمشنرتعینات ہوتے تھے۔

انہوں نے خانیوال جہانیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا ورکرز کنونشن کبھی نہیں دیکھا، وہ لوگ جو کہتے تھے استحکام پاکستان پارٹی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے، وہ ان لوگوں کودیکھ لیں ۔ آج سے 10پہلے جہانگیرترین اور میں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی خدمت کیلئے سیاست میں بھرپور حصہ لینا ہے، اس ملک میں بادشاہت کرنے والی جماعتوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے، یہ باریاں لگانے والی جماعتوں کے خلاف کھڑا ہوکر سیاست کرنی ہے، عوام کو ان کے چنگل سے نجات دلانی ہے، ہم نے یہ سوچ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، سوچا چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، پھر ہم نے دن دیکھا نہ رات دیکھی، جہانگیرترین لندن میں علاج کیلئے گئے واپس آئے تو گھر کی بجائے سیدھا جلسہ گاہ گئے، جب 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیتی تو پھر اقرباء پروری، کرپشن، لوٹ مار کا پاکستان بن گیا۔

(جاری ہے)

وہ کہتے تھے ہم نے شوکت خانم بنایا، نمل یونیورسٹی بنائی، ایسا ہی خوبصورت پاکستان بنائیں گے، بھئی اس میں کوئی ایماندار لوگ رکھے تھے، لیکن جب وزیراعظم بنے تو بزدار پنجاب میں تحفے کے طور پر دیا۔ یہ بزدارکون تھا؟ یہ فرنٹ مین تھا، جو پیسے وصول کرتا تھا اور آگے پہنچاتا تھا ، اس کا کام کوریئر کمپنیوں والا رتھا، پارسل لے کر آگے پہنچانا، یہ کس کا مال لیتا تھا؟ یہ فرح گوگی کون تھی؟ یہ کس کیلئے کام کرتے تھے؟ریٹ مقرر ہوتے تھے، پہلی بار پنجاب میں 3، 3کروڑ میں ڈی سی تعینات ہوتے دیکھے۔

پہلی بار پنجاب میں 5، 5کروڑ میں کمشنرتعینات ہوتے دیکھے۔پہلی بار پنجاب میں تبدیلی کے نام پر چھوٹے چھوٹے محکموں میں بھی پیسوں کے ساتھ لوگ لگتے دیکھے، ہم نے جو نئے پاکستان کا پلان بنایا تھا ، وہ چکنا چور ہوتے تھے۔ کہتے تھے 50لاکھ گھر بنائیں گے، کوئی ایک گھر خانیوال میں نظر آیا؟پی ٹی آئی دور میں جن کی جیبیں گرم ہوئی ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔ 

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں