گندم کی خریداری کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 18:31

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو نے مخدوم پور پہوڑاں کے نواحی چک میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی خریداری کےلئے خانیوال،کبیروالا اور جہانیاں میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، 14 خریداری مراکز پر گندم کی خریداری 22 اپریل سے شروع کردی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ایکڑ رقبہ تک کاشت کے حامل کاشتکار 17 اپریل تک آن لائن ایپ پر باردانہ کےلئے درخواستیں دے سکیں گے۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کی تصدیق کے بعد کاشتکار کو باردانہ کے حصول کا میسج موصول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے 10 لاکھ 86 ہزار 860 بوری کا ہدف ہے اور کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں