ممکنہ سیلاب اوربارشوں کے خطرہ کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو تیاریاں مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعہ 21 جون 2019 17:02

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب اوربارشوں کے خطرہ کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو تیاریاں مکمل رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا امدادی کاموں میں استعمال ہونے والی مشینری کو چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی .محکمہ صحت کے پاس سانپ اور کتے کاٹے کی ویکسین سمیت دیگر ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے۔ پرائیویٹ افراد کے پاس موجود مشینری کی لسٹیں بھی مرتب کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں بروقت بلایا جا سکے۔محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی ویکسنیشن کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں