وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، میر عبدالکریم نوشیروانی

صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیمات دیئے ہیں جنکی تکمیل سے تمام علاقوں میں خوشحالی آئے گی،صوبائی سینئر نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 4 مئی 2020 20:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نئے کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی اور ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایس پی پولیس خاران لعل جان بلوچ بھی موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے نئے کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی کو اور ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ خاران کے مقامی مسائل و مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے اس حوالے سے ہمارے بلوچستان عوامی پارٹی کا بھرپور تعاون انتظامیہ کو حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ فرض شناس آفیسر لوگوں کا تقدیر بدل سکتے ہیں خاران کی ترقی وخوشحالی اور لوگوں علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے ہمارا پارٹی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات میں بھی ہمارے پارٹی کا بھرپور تعاون رہا ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیمات دیئے ہیں جنکی تکمیل سے تمام علاقوں میں خوشحالی آئے گی کمشنر صاحب اور ڈپٹی صاحب ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ اسکیمات بروقت اور معیاری ہوسکیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو درپیش مقامی مسائل و مشکلات کو سے کمشنر رخشان ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خاران کو اگا کئے ہیں امید ہے کہ وہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گے اس موقع کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی اور ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ انشاء اللہ مختصر وقت میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور تمام محمکوں کو مذید فعال بناہیں گے ترقیاتی اسکیمات کی بھی مانیٹرنگ کرینگے جبکہ کررونا وائرس سے لوگوں بچانے لئے حوالے سے حکومتی سطح پر مثبت اقدامات آٹھائے ہیں اور احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب مستحقین کو بروقت مالی امداد فراہم کیا جارہا ہے مقامی سطح کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں