گ*خاران، نامعلوم افراد نے دکاندار پر پٹرول چھڑک زخمی کرکے دکان کو جلا ڈالا

منگل 31 اکتوبر 2023 19:45

!خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2023ء) خاران شہر شاپنگ بازار میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ایک دکاندار پر پٹرول چھڑک کر اسے زخمی کرکے دکان کو جلا ڈالا جس سے دکان مکمل جل کر خاکستر ہوگیا اور دکان پر موجود دکاندار زخمی ہوا اس واقعہ کے ردعمل میں انجمن تاجران خاران کے کال پر خاران بازار مکمل بند رہا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خاران کے آئے دن اس طرح کے واقعات رونما ہورئے ہیں جس سے لوگوں کے جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہیں اور خاران میں بدامنی تیزی سے پھیل رہی ہیں آئے روز اس طرح واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہیں جس سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ بے بس نظر ارہی ہیں انجمن تاجران خاران کی طرف سے خاران شہر میں لوگوں کے جان و مال کی تحفظ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل آسکتی ہیں۔

۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں