خاران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 13 مئی 2024 17:27

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نایاب میڈیکل میں موجود شوکت علی ولد عبد الحمید قوم مینگل سکنہ خاران شدید زخمی ہوا جس کو زخمی حالت میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شیخ زید ہسپتال خاران لایا گیا او ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجہ کے لیے کوئیٹہ روانہ کردیا گیا جو زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں وفات پا گئے جبکہ قتل کرنے کے وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس تھانہ خاران رحمت علی جائے وقوعہ پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپہ ماررہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں