بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے ساتھ ہی اوورریڈنگ کی وجہ سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی مزید اضافہ ،کم بجلی استعمال کرنے والے غریب عوام کو بھی ہزاروں روپوں کے بل بجھوا دےئے گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 25 اگست 2015 22:36

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے ساتھ ہی اوورریڈنگ کی وجہ سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی مزید اضافہ ،کم بجلی استعمال کرنے والے غریب عوام کو بھی ہزاروں روپوں کے بل بجھوا دےئے گئے ،بجلی کے بھاری بل دیکھتے ہی لوگوں کے سر چکرا گئے ۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں اور گرد نواح میں گیپکو نے صارفین کو اووریڈنگ ڈال کر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ سے دو دن قبل بھاری بل بجھوا دئیے ،صارفین بل ٹھیک کروانے کیلئے دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے ، لوگ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی پریشان اور شدید مشکلات کا شکار ہیں اوپر سے ان پر بجلی بل بم بنا کر گرائے جا رہے ہیں ،شہریوں کا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ جو میٹر ریڈنگ کرتے وقت اوور ریڈنگ ڈال دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کھاریاں سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون لوگوں کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کاروبار اور نظام زندگی بُری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا،مسلسل بجلی کی بندش سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے گرمی کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے کی افراد بہوش ہو گئے اور ہسپتالوں میں مریضوں کا غیر معمولی رش بڑھ گیابجلی کے شاڑٹ فال سے لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہو ہااورعوام کا کوئی پرشان حال نہیں ،شہریوں نے وزیر بجلی خواجہ آصف اور عابد شیر علی اور گیپگو چیف سے ناجائز اوور بلنگ اور بدترین لوڈ شدنگ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں