پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کا حکم دے ،گندم مافیا کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے‘استدعا

پیر 29 اپریل 2024 15:30

پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے اور 3900 روپے فی من گندم خریداری کے لیے پالیسی جاری کی گئی تھی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی لیکن حکومت نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم خریداری شروع نہیں کی۔

درخواست گزار کے مطابق بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں گندم مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، سرکاری قیمت پر گندم خریداری نہ کرکے کسانوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کا حکم دے اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں