اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

امریکہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے پلیئرزکی شرکت، رپورٹ

پیر 29 اپریل 2024 17:19

اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ، پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہیوسٹن اسکواش کلب کے چیئرمین جہانزیب خان کے مطابق پانچ روز تک ہیوسٹن اسکواش کلب میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں دنیا بھر سے اسکواش پلیئرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے انیس سالہ اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں میکسیکوکے گومز ڈومنگیوز کو اپنے شانداد کھیل کی بدولت 1-3سے شکست دی۔

پاکستانی پلئیرز نے فائنل 10-12 ، 4-11 ، 11-9 اور 9-11 سے اپنے نام کیا۔ جہانزیب خان نے بتایا کہ اشہب عرفان پاکستان سے بابر پی ایس اے ٹائٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ہیوسٹن اسکواش کلب بھرپور سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں بے حد خوشی ہے کہ نوجوان اسکواش پلیئرز دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں