لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 16:29

لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 3376مقدمات درج کر کے3486ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے2576کلو سے زائد چرس،120کلو سے زائد ہیروئن،52کلو سے زائد آئس اور23221لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے689ملزمان، سول لائنزڈویژن میں 349، سٹی ڈویژن میں 847، اقبال ٹائون ڈویژن میں 554، صدرڈویژن میں 493اور ماڈل ٹان ڈویژن میں 554ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مگرمچھوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کےلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنا اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں