پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
پیر 29 اپریل 2024 16:29
(جاری ہے)
جیسن گلیسپی نے کہاکہ میں محنتی کھلاڑی پسند کرتا ہوں اور نظم و ضبط پر یقین رکھتا ہوں، ہم ایک تفریحی کاروبار میں ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہم شائقین اور اپنے حامیوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، میں گیمز کھیلنا چاہتا ہوں، پرفارمنس پیش کرنا چاہتا ہوں، جس کا کچھ مقصد ہو اور سب سے اہم بات میں جیتنا چاہتا ہوں۔
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹ میں شائقین کا کردار بہت اہم ہے، مداحوں کے بغیر ہمارے پاس کوئی کھیل نہیں ہے، میں اس بات سے واقف ہوں کہ پاکستان کرکٹ کے حامی ناقابل یقین حد تک پٴْرجوش ہیں، وہ کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم اچھا کرے۔دوسری جانب پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے احمد آباد سے پی سی بی کی ڈیجیٹل ٹیم کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ سے اپنی محبت، اپنے کوچنگ کے فلسفے اور انداز کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ سے وابستگی کیوں اختیار کی ہے۔ گیری کرسٹن نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر دنیا میں چار سے پانچ سرفہرست کوچنگ ملازمتوں میں سے ایک ہے، دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پٴْرکشش تھی، اہم بات یہ ہے کہ مجھے دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے اور یہی بات مجھے پٴْرجوش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے بارے میں میرے خیالات کافی عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہمیشہ ایک توقع ہوتی ہے کہ اسے ہر وقت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے، ہمیں معلوم ہے کہ اسپورٹس میں ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا، کوچنگ کے نقطہ نظر سے یہ ہمیشہ شاندار ہوتا ہے جب آپ کھلاڑیوں کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، یہ وہی چیز ہے جس کا میں منتظر ہوں۔واضح رہے کہ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن جنہیں پاکستان مین کرکٹ ٹیم کے لیے بالترتیب ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
منہاج القرآن لاہور کا اجلاس،ڈاکٹر سلطان محمود چودھری سینئر نائب صدر اور محمد امجد قادری نائب صدرمقرر
جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کا اہم اجلاس آج ہوگا،ترجمان جے یو آئی پنجاب
امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے تاریخی مسجد وزیر خان کے محفوظ اور بحال ہونے والے جنوبی حصے کا افتتاح ..
گھر بیٹھے بل کی ادائیگی 'واسا لاہوراور بنک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
نئی تنظیم سازی میں نوجوانوں کو بھی شامل کریں گے، سید حسن مرتضی
ڈیوٹی کے دوران وفات پانے والے ریلوے ملازمین کی بیوائوں کو انشورنس کی رقم ادا کر دی گئی ،محمد حنیف گل
گرانفروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد
بلدیہ عظمی رہائشی علاقوں سے بھینسوں کے انخلا کے لیے متحرک ہے،ترجمان
وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاون ونڈوسیل کا دورہ، دفتر میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیاگیا
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،پارلیمانی تعاون اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا