سپرئیر کالج کھاریاں کا اعزاز برقرار،انٹرمینڈیٹ پارٹ 1، ایف ایس سی انجینرنگ اور ایف ایس سی میڈیکل کا رزلٹ92%رہا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:32

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)سپرئیر کالج کھاریاں کا اعزاز برقرار،انٹرمینڈیٹ پارٹ 1، ایف ایس سی انجینرنگ اور ایف ایس سی میڈیکل کا رزلٹ92%رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ عدنان خان نے پرنسپل محمدعلی ملک اور سٹاف کے ساتھ کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو مبارکباد دی ہے تفصیلات کے مطابق سپرئیر کالج کھاریاں کے سال2014-15 کے سالانہ امتحانات انٹرمینڈیٹ پارٹ1کی طالبہ الشبا اقبال نے978نمبر لیکر کالج میں پہلی پوزیشن،طالبہ ربیعہ عرفان 977دوسری جبکہ طالبہ کنول نے956نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ان کے ساتھ طالبعلم شہباز علی943،طالبہ ترنم نایاب941،طالبہ نگزا941،طالبہ کنزا یحییٰ932،ارتضیٰ طارق932،اقراء طاہر927،کائنات905،حاجرہ عمران902،ہیرا لطیف901،زنیرہ زمان901 اور ثناء زبیر نے900نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں جبکہ ایف سی انجینرنگ اور ایف ایس سی میڈیکل کی طالبہ جنرل سائنس گروپ میں ربیعہ عرفان977نمبر حاصل کر کے ضلع گجرات میں پہلی جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں چھٹی پوزیشن لیکر اپنا اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔

معززین علاقہ نے شاندار نتائج پر کالج انتظامیہ کو خراج تحسین اور کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں