خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام

پیر 29 اپریل 2024 15:16

خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام لگادیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر قائد ہزاروں کی تعداد میں موبائل اور گاڑیاں چھینی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزاحمت کرنے والے شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے، اگر ڈکیت عوام کے ہاتھ لگ جائے تو لوگ زندہ جلا دیتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں 15 سال سے سیف سٹی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا، صوبائی حکومت نے من پسند افراد کو پروٹوکول دے رکھا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں