تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور

انتظامیہ نے جھوٹا ‘بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پرمقدمہ درج کیا ہے ‘ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے.وکلاءکے دلائل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اپریل 2024 14:01

تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل۔2024 ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے28 ویں یوم تاسیس اور گرفتار راہنماﺅں و کارکنان کی رہائی کے لیے ریلی نکالنے کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان، قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان، عامر ڈوگر و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ، انصر کیانی، مرتضی طوری ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، سیاسی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں نیا مقدمہ درج ہوتا ہے.

وکلا نے استدعا کی کہ راہنماﺅں کی ضمانت منظور کی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے بعد ازاں عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی عبوری ضمانت منظور کرلی عدالت نے فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7 مئی تک ملتوی کردی .

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں