سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 13:51

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صہیب ذوالفقار،صغیر احمد اور اجمل آفتاب عرف نومی شاہ کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں