آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
منظوری کے بعد سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کی آخری قسط رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کو مل جائے گی.بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ
میاں محمد ندیم پیر 29 اپریل 2024 13:49
(جاری ہے)
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گذشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اہم ملاقات کی تھی وزیراعظم نے گذشتہ سال آئی ایم ایف سے تین ارب امریکی ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) معاہدے کے تحت قرض کے حصول کی حمایت پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا. آئی ایم ایف کی سربراہ نے پچھلے سال سٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو سراہا وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ ان کی حکومت پاکستان کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے بیان کے مطابق انہوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اپنی مالیاتی ٹیم کو اصلاحات کرنے، سخت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور ایسی دانشمندانہ پالیسیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی جو میکرو اکنامک استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں فریقین نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں داخل ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گذشتہ سال میں حاصل ہونے والے فوائد کو مستحکم کیا جائے اور اس کی اقتصادی ترقی کی رفتار مثبت رہے. منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جاری پروگرام بشمول جائزہ کے عمل کے بارے اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا وزیراعظم نے ایم ڈی ‘آئی ایم ایف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور نے 18 اپریل کو کہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے اور فی الحال اصلاحات کا پیکیج نئے پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جہاد ازعور نے آئی ایم ایف 2024 کے موسم بہار کے اجلاسوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اس مرحلے پر جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ پروگرام میں تیزی لائی جائے، اصلاحات کے ڈھانچے کو مزید پھیلایا جائے تاکہ پاکستان اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ترقی کا موقع دیا جا سکے اس وقت پاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے دورے پر تھے جہاں ان کی امریکی حکام کے علاوہ آئی ایم ایف کے عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں. ایک انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر کے قرضے کے لیے بات چیت کر رہا ہے اس سے قبل کی رپورٹوں میں پاکستان کی جانب سے چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے ای ایف ایف پیکج میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی جو تین سال پر محیط ہے تاکہ ملک کے معاشی استحکام کو تقویت ملے مختلف ملاقاتوں میں پاکستانی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز کردہ اصلاحات کا ذکر کیا تاکہ موجودہ پروگراموں کے لیے مذاکرات کے دوران طے شدہ اہداف کو پورا کیا جا سکے.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی نجی ٹی ..
ٹی وی چینلز پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ بارےچلی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن
حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 ..
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
ملکی سرحدوں کی حفاظت اور قربانیاں دینے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،فیصل ..
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک فوج اور سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے ..
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں ضمانت منظور
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں ..
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی میانوالی میں شہید میجر بابر خان کی رہائش گاہ آمد،ایف سی بلوچستان نارتھ ..
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں، انجینئرز اور ..
پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے قومی کمیشن برائے وقار نسواں اور پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن ..
اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل شوکت منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل