کورونا وائرس کے تدارک اور حفاظتی اقدامات کرنے میں وفاقی حکومت کی سردمہری انتہائی قابل مذمت ہے،نیشنل پارٹی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:35

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تدارک اور حفاظتی اقدامات کرنے میں وفاقی حکومت کی سردمہری انتہائی قابل مذمت ہے پہلے مرحلے میں انسانوں کو خیمہ بستی میں حیوانوں کی طرح اکٹھے کرکے تفتان میں کورونا کی نرسری قائم کی گئی اور اب افغانستان کے بارڈر کو بند نہ کرنے کی وفاقی حکومت کی پالیسی سے حقیقت آشکار ہوگئی ہے کہ وفاقی حکومت بالکل غیرسنجیدہ ہے اور اسکی پالیسیاں وفاقی وحدتوں کے ساتھ دشمنانا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کاطویل بارڈر موجود ہے اوراب چمن،نوشکی،چاغی،قلعہ سیف اللہ اور ژوب سے لوگوں کی آمدورفت جاری ہے وفاقی ادارے بالخصوص ایف سی جوکہ بارڈر فورس ہے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں مشینری اور لیبارٹری فراہم نہیں کی گئی ہے تفتان میں لوگوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم میں ایک ساتھ 30افراد کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کے نتائج چوبیس گھنٹے بعد آتے ہیں اگر ان میں سے پندرہ افراد بھی پازیٹو ہوں تو جب یہ لوگ چوبیس گھنٹے دوسرے لوگوں کے ساتھ گزارتے ہیں انہیں بھی متاثر کردیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے طریقہ کار سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے نیشنل پارٹی پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں کی انسانی خدمت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورانکے تحفظ کے لئے کٹ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس خطرناک صورتحال میں ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔بیان میں کہا گیا سرحدی اضلاع میں لیبارٹریز کا قیام انتہائی ضروری ہے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ویلنٹی لیٹر فراہم کئے جانے چاہئے۔بیان میں کہا گیا کہ ریاست ماں کی طرح ہے جس کیلئے تمام بچے برابر حیثیت کے ہوتے ہیں لیکن بلوچستان کے ساتھ وفاق کا رویہ منفی اور عدم تعاون کا ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں محدود رہیں اور کوشش کریں کہ سماجی رابطے بھی محدود کریں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں