وفاقی بجٹ عمران خان کے لئے چیلنج ہے، میر کریم نوشیروانی

اس وقت ملک کورونا وائرس کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے عمران خان غیر ترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کریں ،رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 6 مئی 2020 22:39

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر کریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عمران خان کے لئے چیلنج ہے اس وقت ملک کورونا وائرس کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے عمران خان غیر ترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کریں ان خیالات کا اظہار نوشیروانی ہائوس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے میر کریم نوشیروانی نے کہا کہ وفاقی حکومت آنے والا بجٹ عمران خان حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے ملک اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے بحران کا شکار ہے مشکل ہے وفاق عوام کو ایک اچھا مثبت بجٹ نہیں دے سکے گا موجودہ حالات حکومت کے لئے نیک شگون نہیں ہے وفاقی حکومت کے لئے ایک واحد راستہ ہے کہ عمران خان غیر ترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کرے کیونکہ غیرترقیاتی بجٹ حکومت کے لئے چیلنج ہے اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے ڈیڑھ ارب ڈالر بھی حکومت کو دے دیئے ہیں میرے اندازے سے لگتا ہے کہ جمہوری اونٹ پہاڑ کے نیچے پہنچ گیا ہے کسی بھی وقت رائٹ یا لفٹ بیٹھ جائے گا رائٹ پر بیٹھا تو عمران خان کی گورنمنٹ صحیح ٹرک پر چلے گی اگر لفٹ پر بیٹھا تو 3 سال کے لئے نگران گورنمنٹ وجود میں آئے گی کورونا وائرس کا علاج غیرات اور صدقہ ہے ۔

۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں