خاران، ملک کا مستقبل قوم کے نونہالوں کی یکساں بہترین تعلیم و تربیت سے وابستہ ہے، منیر احمد سومرو

پیر 25 مارچ 2024 21:21

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کامران یونس بادینی ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران ، آر ٹی ایس ایم اور ٹیچرز تنظیموں کے نمائندے سمیت تمام متعلقہ افراد شریک تھے۔اجلاس میں ضلع خاران میں محکمہ ایجوکیشن کی کارکردگی ، جملہ مسائل اور درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے ضلع خاران میں تعلیمی نظام کی بہتری اور مسائل کے خاتمے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیے۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل قوم کے نونہالوں کی یکساں بہترین تعلیم و تربیت سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ ہمیں معاشرتی و اقتصادی بہتری کے لیے شعبہ تعلیم کو ذریعہ شعار بنانا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر خاران نے مزید کہا کہ خاران کے طلبائ و طالبات کو جدید اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے خلاف حسب ضابطہ محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خاران نے اجلاس کے آخر میں تمام شرکائ کو تاکید کی کہ خاران میں بہترین تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے سب مل کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں