مہمان پرندہ کونج کی حفاظت ہر ذی شعور انسان پر فرض ہے، محمود خان

پیر 25 مارچ 2024 21:28

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کنزرویٹر وایلڈلائیف خاران محمودخان نے کہا ہے کہ خاران میں مہمان پرندہ کونج کی حفاظت ہر ذی شعور انسان پر فرض ہے کیونکہ یہ ایک نایاب پرندہ ہے جس کی گزر ہمارے علاقے سے ہوتا اس کو مارنا اپنے ہی مہمان کو اپنے گھر میں مارنا ہے محکمہ جنگلی حیات اس کی شکار پر پورا پابندی عائد کرتی ہے اور خاران کے عوام کہ مہمان پرندوں کی شکار سے گریز کرے اگر کوئی بندہ شکار کرتے ہوئے پایہ گیا تو محکمہ جنگلی حیات اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کریگی ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں