ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور کی طرف سے مہیا کردہ جدید ای سی جی مشین کے افتتاح

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:12

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) ڈیٹی کمشنر واشک منصور قاضی نے ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور کی طرف سے مہیا کردہ جدید ای سی جی مشین کے افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین میر حمید اللہ لوراجہ پیرامیڈیکس کے صدر خلیل احمد لوراجہ ودیگر عملہ بھی موجود تھے ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور بلوچ نے اپنے ذاتی دل چسپی کے بنا پر واشک عوام کیلئے اورخاص کر دل کی مریضوں کے بروقت تشخیص کیلئے جدید ترین ای سی جی مشین فراہم کرتے ہوئے بریفنگ دی اور کہا کہ ای سی جی روم کا افتتاح واشک کے دل کی امراض کیلئے بہترین سہولیات ثابت ہو گا اب انشائ اللہ واشک میں دل کے مریضوں کا بروقت تشخیص کیلئے معاون ثابت ہو گا اور قیمتی جانوں کا ضیاع نہیں ہوگا اس موقع پر ایک دل کی مریض کو ای سی جی چیکپ بھی کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی نے کہا کہ ہمیں مل کر واشک عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہوگا خاص طور پر صحت کے حوالے سے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ جان ہے جہاں ہے دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر واشک جوکہ دور افتادہ علاقوں کے صفوں میں شامل ہیں یہاں سے کسی بھی مریض کو ایمرجنسی حالت میں کسی اور علاقے میں لے جانے میں کئی گھنٹے سفر کرنا پڑتا ہے جس سے مریضوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہیں اس حوالے سے ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور نے اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر واشک کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ای سی جی مشین فراہم کی تاکہ یہاں کے لوگ بروقت استفادہ کرسکیں اور ڈی ایچ او واشک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ واشک جیسے پسماندہ علاقے میں ای سی جی روم کا افتتاح واشک عوام کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ واشک کے ہیلتھ کے نظام میں بہتری آئی ہے اسے پہلے بھی انہوں نے واشک بی ایچ یو بلوچ آباد ہسپتال کو ڈینٹل کے نظام بحال کرویا جو آج تک فعال ہیں اس امید کے ساتھ کہ وہ مزید واشک میں ہیلتھ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں