محمد نوازشریف اور مریم نواز( کل) کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:03

محمد نوازشریف اور مریم نواز( کل) کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز( کل) کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے وہ ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی دعوت پر علاقہ کا دورہ کررہے ہیں جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجادیاگیاہے کرسیاں لگا کر انتظامات کو مکمل کرلیاگیاہے جلسہ گاہ میں جانے والوں کی جامع تلاشی لی جائے گی جس کے لیے مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ میڈیا کے لیے بھی جگہ مخصوص کردی گئی ہے اندازے کے مطابق ہزاروں افراد اس جلسہ میں شریک ہوں گے یہ جلسہ ضلع گجرات میں کوٹلہ برادران ایم این اے چوہدری عابدرضا‘ایم پی اے چوہدری شبیر احمد‘ ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر‘ اور چوہدری آصف رضا کی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں