کھاریاں، تنازعہ زمین پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

پیر 9 جون 2025 11:15

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی تنازعہ زمین پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق مورخہ 17مئی 2025کو تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ میں ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار احمد بھٹہ،ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

فائرنگ سے مضروب ہونے والے شہری کی شناخت احسان احمد ولد لال خاں ساکن سیدا گول کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں فوری مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔جائے وقوعہ سے کرائم سین یونٹ اور PFSA کی مدد سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر مستصر عطا باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار احمد بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر مجاہد عباس اور ملک عترت عباسSi سمیت دیگر پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہایت مہارت اور جانفشانی سے قتل میں ملوث ملزم شبیر احمد ولد بشیر احمد ساکن سیدا گول کو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر آلہ قتل پسٹل 30بور سمیت گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے زمین کے معمولی تنازعے پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہیں ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں