کھاریاں ،دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی

جمعہ 12 اپریل 2019 23:58

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) کھاریاں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر مرالہ موڑ کے قریب دو گروپوں میں جھگڑا ہواکہ اس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان، عرفات اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں