اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازم پلوائیں‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ورلڈ پولیو ڈے کی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شہزاد کنگ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازم پلوائیں۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے سب کو مل کر کاکام کرنا ہوگا پولیو کے ایک متاثرہ شخص سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ سی ای او ایجوکیشن چوہدری اوورنگزیب، ڈی ایچ او ڈاکٹر پی ایس ڈاکٹر ذاکر علی رانا،ڈی ایچ و ایچ آر ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر حسن خالد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر صدف سلطان، یونیسف کامنیٹ گجرات کے نمائندہ رائے محمد شبیر نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ پولیو ویکسین مستند اداروں سے تصدیق شدہ ہے اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ آف پاکستان پولیو سے بچاو کی ویکسین فری مہیا کرتی ہے اے ڈی سی آر نے والدین سے اپیل کی کہ ہر پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچاو کی ویکسین لازمی پلوائیں اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ کریں۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم ا ختر جنجوعہ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب ڈی ایچ اووز، ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈی او پاپولیشن حسن خالد، ڈاکٹر صدف ڈبلیو ایچ او اور گزشتہ پولیو مہم کے دوران اعلی کارکردگی دکھانے والے ورکرز کو تعریفی اسناد دیں۔۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں