ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر کو آسٹریا کی دہشتگردی کی کورٹ نے دونوں دہشتگردی کی دفعات کے مقدمہ سے باعزت بری کر دیا

جمعہ 24 جون 2022 12:25

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر آف مہمند چک کو آسٹریا کی دہشتگردی کی کورٹ نے دونوں دہشتگردی کی دفعات کے مقدمہ سے باعزت بری کر دیا ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر آف مہمندچک آسٹرین نیشنل ہیں اور 2019 میں امیدوار نیشنل اسمبلی تھے اور چیئرمین فیملی اینڈ فرینڈز تھے ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر نے نبی پاک کی بیحرمتی کیخلاف فرانس ایمبیسی کے سامنے احتجاج کی کال دو سال پہلے دی تھی ڈاکٹر صاحب کی فیس بک پر مولانا خادم رضوی کی وڈیو اور سوڈان والی وڈیو کو شیئر کرنے کے جرم میں دہشتگردی کی دو دفعات 282aاور282b لگا کر دہشتگرد قرار دے دیا تھا اور مقامی عدالت ڈاکٹر صاحب کو سزا سنا دی تھی ڈاکٹر صاحب نے سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی ہائی کورٹ نے ایک دفعہ اڑا دی آج سیشن کورٹ نے ڈاکٹر صاحب کو سارے مقدمہ سے بری کردیا .ڈاکٹر صاحب نے اپنی ساری سروس میں ہینڈی کیپ معذور بچوں کی تربیت اور انکے علاج معالجے اور کیئر میں گزار دی ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر نامور تھراپیوٹ ہیں جہنوں نے ان ہی معذور بچوں کی فٹبال ٹیم بنائی اور یہاں تک کہ آسٹرین انٹرنیشنل فٹبال ٹیم کیساتھ فٹبال میچ کھیلا ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر نے فیملی اینڈ فرینڈز آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے لیے بہت آواز اٹھائی ہے�

(جاری ہے)

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں