کھاریاں،پولیس نے دہشت گردی ،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتارکرلیا

ہفتہ 18 مارچ 2023 14:40

کھاریاں،پولیس نے دہشت گردی ،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتارکرلیا
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے دہشت گردی اور دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن، ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل غلام محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIاختر حسین اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور انتہائی جانفشانی سے دہشت گردی اوردوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔

مجرم اشتہاری عبدالغفور ولدمحمد سرور سکنہ منڈیال نے ساتھیوں کے ہمراہ سال 2014میں سابقہ دشمنی پر اپنے مخالف فریق کے 2افراد کوفائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں