کھاریاں،ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم گرفتار، پسٹل 30بور برآمد

ہفتہ 16 مارچ 2024 13:14

کھاریاں،ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم گرفتار، پسٹل 30بور برآمد
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) پولیس تھانہ بولانی نے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام مرتضی SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان رحیم ولد عبدالرحیم قوم جٹ سکنہ موجہ کوہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں