سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسو یسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز ہو گیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:46

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسو یسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز ہو گیا ہے،ٹو رنامنٹ 21 ستمبر تک جا ری رہے گا،ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہما ن خصوصی ڈپٹی کمشنر مہتا ب وسیم اظہرتھے، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، ڈی او سکینڈری رخسا نہ قدیر، سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داربھی اس مو قع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتا حی تقریب میں مہما ن خصوصی ڈپٹی کمشنر مہتا ب وسیم اظہر کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور انہیں ٹورنامنٹ کے اغرا ض و مقا صد سے آگا ہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دورا ن بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ میں 5 سرکا ری سکولوں اور 3 پرائیویٹ سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی فاتح ٹیم ڈویڑنل سطح پر ٹورنامنٹ میں ضلع گجرات کی نمائندگی کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقا د کو زبر دست سراہا اور کہا کہ انڈر 16 مقابلوں سے باصلا حیت اور قا بل کرکٹرز کو تلا ش کرنے میں مدد ملے گی جو کہ مستقبل میں گجرات اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے نو جوان کرکٹرز کو ٹریننگ فراہم کرنے کا منصوبہ بھی نہا یت خو ش آئند ہی-

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں