حکومت زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،عبدالحمید
بدھ 17 اکتوبر 2018 23:12
(جاری ہے)
ہم ایف اے او کی ٹیم علاقائی زمینداروں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کرے گے۔ زمینداروں کو انٹرنیشنل سطح پر بھی دوسرے اداروں سے منسلک کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں زمینداروں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا ایف اے او کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ سے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی محمد آصف زہری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سبزی منڈی محمداسحاق بلوچ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی فرید اکبر زراعت آفیسران نادر مسیح محمد حنیف ،محمد خان ،شاہ زمان، دانش سلیم ،سید ذوالفقار علی شاہ اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن عبدالحمید نے کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت انٹر نیشنل سطح پر بھی دوسرے اداروں سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ان کی رسائی بین الاقوامی منڈیوں تک ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے ایک بین الاقوامی ادارہ ہمارے ریجن میں کام کرنے کے لیئے آرہا ہے۔ محمد آصف زہری ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے او کے نمائندوں اور دور دراز سے شریک زمینداروں سے کہا کہ خضدار میں زمینداروں اور محکمہ زراعت کے مابین قریبی روابط ہیں۔ اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ زمینداروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں ۔انہوں نے پانی کی کمی کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی ایک اہم مسئلہ دستیاب پانی کے دوران زمینداروں کو پانی بچانے جیسے اہم مسائل سے آگاہی دینا بھی لازمی سمجھتے ہیں۔ زمینداروں کو چاہیے کہ وہ پانی کی بچت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہم کسی بڑے آبی بحران کا شکار نہ ہوں ۔قطراتی طرز آبپاشی کو اپنانا ہوگا ۔ناصر احمد نمائندہ ایف اے او کے رکن نے کہا کہ ہماری ملکی معیشت کی ستر فیصد زراعت پر منحصر ہے علاقے میں پشاوری پیاز چھماہ ملکی ضروریات پورا کرتی ہے اور ستمبر سے جنوری تک پھلکارہ پیاز بھی چار سے پانچ ماہ منڈی کی کھپت پورا کرتا ہے۔ ہم شراکت داری کی بنیاد پر تیار ہیں فصلوں کو اگانے اور بیچنے کے لیئے لیکن یہ پراجیکٹ نیک نیتی پر ہو ۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہم قدرتی نظام میں مداخلت نہ کریں اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیئے ایسے ذرائع استعمال نہ کریں جس سے علاقائی جغرافیائی حالت تبدیل ہو ، آخر میں تقریب کے مہمان خاص میر ذاکر علی باجوئی نے کہا کہ ایف اے او زمینداروں کا ہاتھ پکڑ کر علاقائی غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے مقامی ذمینداروں حاجی حمزہ خان رئیسانی ، ارباب بزگر ،عبدالوہاب غلامانی ، علاقے میں پانی پانی کی کمی اہم مسئلہ ہے ایسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائیں تاکہ ہمارے مسائل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایف اے او ہمارے ساتھ تعاون کرے تاکہ منڈی کی محتاجی سے نجات مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ شراکتی نظام کو چلانے کے لیئے زمینداروں کے ساتھ تعاون کی جائے تاکہ زمیندار ایف اے او کے متعارفی پروگرام سے مستفید ہوں۔ متعارفی پروگرام سے زمینداروں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور ہم منڈی میں بکنے کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار