وڈھ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وڈھ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

وڈھ لیویز کے مطابق اتوار کے روزکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وہیر کے مقام پر مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے لیویز نے زخمی وڈھ ہسپتال پہنچائے جہاں طبی امداد کے دوران شدید زخمی محمد رئیسانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں