خضدار ،لیویز ،پولیس اور ایف سی کا محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) خضدار ،لیویز ،پولیس اور ایف سی (قلات اسکاوٹس ) کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ کا مقصد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا تفصیلات کے مطابق لیویز ،پولیس اور ایف سی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا فلیگ مارچ میںکمبائن کنٹرول روم خضدار سے شروع ہوئی قومی شاہراہ ،سلطان ابراہیم خان روڈ ،دو تلوار ،آزادی چوک ،رابعہ خضدار ی روڈ ،ارباب کمپلیکس ،سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر خضدار کے سیکرٹریٹ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا ،ریلی میں لیویز فورس ،پولیس فورس ،ایف سی (قلات اسکاوٹس کے چاک و چوبند جوانوں اور لیویز کے کمانڈوز نے حصہ لیا فلیگ مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں شامل تھی فلیگ مارچ کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،ایس ایس پی خضدار عبد العزیز جھکرانی ،قلات اسکاوٹس (ایف سی ) کے میجر سعید کر رہے تھ فلیگ مارچ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے تیاریوں کا جائزہ لینا تھااس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے عزاداروں کی جلوس کے راستوں پر فورسیز کے اہلکار تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے مخصوص مقامات پر بھی لیویز کے کمانڈوز تعینات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں